بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں امن کمیٹی کے 7 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حملہ رات گئے کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، لیکن عوام کے حوصلے غیر متزلزل رہیں گے۔















