اکتوبر 2025 میں گھروں کی تعمیر کے قرضوں میں 7 فیصد اضافہ، حجم 215 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2025 میں گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کے قرضہ جات میں 7 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ اس مہینے کے دوران یہ قرضہ جات 215 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں یہ حجم 201 ارب روپے تھا، جبکہ ستمبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر میں قرضوں کا حجم 213 ارب روپے سے بڑھ کر 215 ارب روپے ہوا، جو ماہانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔














