سندھ میں 14 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی تبدیلی کا فیصلہ

سندھ میں 14 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کابینہ نے 14 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کو ختم کر کے انہیں خصوصی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ عدالتیں سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2024 کے تحت قائم کی جائیں گی۔ کراچی میں 13 جبکہ حیدرآباد میں ایک عدالت کو ختم کیا گیا ہے۔

نئی خصوصی عدالتیں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں قائم ہوں گی تاکہ منشیات کے مقدمات کے تیز تر فیصلے ممکن ہو سکیں۔ دیگر انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی ازسر نو تنظیم کی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے اراکین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عدالتوں کی تنظیمِ نو کا مقصد زیرِ التوا مقدمات کو موثر طریقے سے نمٹانا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ‘سندھ سینٹر آف ایکسی لینس’ قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ مرکز محکمہ داخلہ کے تحت کام کرے گا اور اس کا مقصد انتہاپسندی، دہشت گردی، عسکریت پسندی اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں