اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نئی قیادت منتخب

اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شہزاد اقبال صدر اور امین الحفیظ سینیئر وائس صدر منتخب ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال صدر اور امین الحفیظ سینیئر وائس صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ انتخابات اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں 15 نومبر کو منعقد ہوئے۔

مزید براں، راجہ مشاہد جنرل سیکرٹری، معاذ سرمد فنانس سیکرٹری اور رحمان اظہر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بات واضح ہے کہ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن، اسلام آباد سپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ واحد قانونی باڈی ہے، اور کسی اور باڈی کی جانب سے ایسا کوئی دعویٰ غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں