علیمہ خان نے عدالت میں دہشت گردی دفعات کو چیلنج کیا، وارنٹس منسوخ ہوئے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علیمہ خان، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ہیں، 11 ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔ علیمہ خان نے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کیا اور اسے غیر قانونی قرار دینے کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے ان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وکیلِ سرکار کو نوٹس جاری کیا جبکہ 26 نومبر کو دلائل طلب کیے ہیں۔ علیمہ خان نے اپنے وارنٹ منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست دی تھی جس پر سرکاری وکیل نے مخالفت کی، تاہم عدالت نے تمام وارنٹس ختم کر دیے۔
علیمہ خان پر 26 نومبر کے احتجاج کے دوران کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ہنگامہ خیز سماعت ایک گھنٹہ جاری رہی۔ عدالت نے علیمہ خان کی پراپرٹی ضبطی کا عمل بھی ختم کر دیا ہے۔















