گیس کنکشن کی بڑھتی ہوئی طلب، نئی درخواستیں 3 لاکھ سے تجاوز کرگئیں

درآمدی آر ایل این جی کنکشنز کے لیے 3 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ارجنٹ فیس جمع کرانے والوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) درآمدی آر ایل این جی کے مہنگے داموں کے باوجود عوام کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، جس کے باعث سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ 50 فیصد کنکشن ارجنٹ فیس جمع کروانے والوں کو دیے جائیں گے۔ اب تک 16 ہزار کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، سوئی سدرن کو بھی 12 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور اس سال جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور انہیں تین ماہ میں کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق، 10 مرلے سے زائد کے گھروں کو ارجنٹ کنکشن 48 ہزار روپے میں پڑے گا، جبکہ 10 مرلے والے گھروں کے لیے یہ قیمت 46 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نارمل کنکشن کی قیمت 23 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے، جو عام گیس کی نسبت مہنگی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں