بلوچستان میں سولر پمپنگ سے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی

بلوچستان میں سولر پمپنگ سے پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے، وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کی تشویش۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے بتایا ہے کہ سولر پمپنگ کے ذریعے 24 گھنٹے پانی نکالنے سے پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام کا زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پانی کی قلت اور بحرانی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح مزید گر رہی ہے۔ پہلے کیسکو زمینداروں کو 4 گھنٹے بجلی فراہم کرتی تھی اور اس کے عوض چارجز بھی لیتی تھی، جس کی وجہ سے زمیندار احتیاط سے بجلی استعمال کرتے تھے، لیکن اب سولر سے 24 گھنٹے پانی نکالا جا رہا ہے جس سے پانی کی سطح نیچے جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نصیر آباد کے نہری نظام میں بھی پانی کی قلت کا سامنا ہے اور اس کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صوبے میں زراعت کی بہتری کے لیے محکمہ زراعت کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں