پاک بھارت جنگ ٹیرف دھمکی سے روکی۔امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فیصد ٹیرف کی دھمکی سے روکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سو فیصد ٹیرف کی دھمکی دے کر دونوں ممالک کو جنگ سے روکا۔

صدر ٹرمپ نے سعودی بزنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، لیکن ان کی دھمکی نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ نہیں روکی تو امریکا کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو پیغام دیا کہ جنگ نہیں کریں گے تو بہتر تجارتی معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے یقین دہانی کرائی کہ وہ جنگ نہیں کریں گے۔

ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اس دھمکی نے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے متعدد بار پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کی آٹھ بڑی جنگیں روک چکے ہیں، جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں