لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، صحت کے مسائل جنم لینے لگے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث سانس کی بیماریاں پیدا ہونے لگی ہیں۔
ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے چوتھے نمبر پر ہے، جہاں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 734، شالیمار 720، جوہرٹاؤن 586، لوئر مال 494 اور کینٹ کے اطراف 423 ریکارڈ ہوا ہے۔
گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 645، فیصل آباد میں 295، بہاولپور میں 283 اور پشاور میں 444 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دہلی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اے کیو آئی 502 ریکارڈ ہوا ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔ ہوا کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں لاہور میں بارش کے امکانات ہیں۔















