روس کی پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ روسی سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے، خاص طور پر افغانستان کی صورتحال نہایت حساس معاملہ ہے۔

روس نے پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا امکان ہے، اور روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

روسی سفیر نے خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اور سفارتی حیثیت کو نمایاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے معاشی اور سماجی ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں