چلغوزے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی کلو 3 ہزار روپے پر فروخت
وانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موسم سرما کے آغاز پر خشک میوہ جات کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ تاجروں کے مطابق جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں چلغوزہ اس وقت 3 ہزار روپے فی کلو کے نرخ پر دستیاب ہے۔
تاجروں نے بتایا کہ اس سال چلغوزے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال یہی چلغوزہ 10 ہزار سے 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔
ماہرین نے موسم سرما میں ریکارڈ توڑ سردی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث لوگوں کو سخت موسم میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔














