خاتون کی تصاویر پھیلانے پر ملزم کو 3 سال قید کی سزا

اسلام آباد کی عدالت نے خاتون کی تصاویر پھیلانے پر ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر پھیلانے پر ڈیرہ غازی خان کے رہائشی کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔ تحقیقات میں ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر اس کے شوہر اور بھائی کو واٹس ایپ پر بھیجیں اور فیس بک پر شیئر کیں۔

ملزم کو 09 مارچ 2023 کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون، سم کارڈز اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔ فورینزک لیبارٹری کی ٹیکنیکل رپورٹ نے ملزم کے خلاف شواہد کو مضبوط کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ اسلام آباد عبدالحفیظ میمن نے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت ملزم کو تین سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ متاثرہ خاتون کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں