ٹائل سیکٹر میں 30 ارب روپے کی سالانہ ٹیکس چوری کا انکشاف، ایف بی آر نے کیمرہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹائل سیکٹر میں سالانہ 30 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے 17 شعبوں کی پیداوار میں سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے کیمرہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں سال شوگر سیکٹر سے 76 ارب اور سیمنٹ سیکٹر سے 102 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹائل مینوفیکچرر کمپنیاں کیمرے نہیں لگائیں گی تو انڈسٹری بند کر دی جائے گی۔ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹائلز سیکٹر کی مانیٹرنگ کے لیے 16 کی بجائے 4 مانیٹرنگ کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹائلز مینوفیکچرنگ کمپنیاں پیداوار کی غلط معلومات فراہم کرتی ہیں اور انڈرپروڈکشن ڈیکلئیر کرتی ہیں۔ انہوں نے جنوری سے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس اقدامات کا اعلان نہیں کیا۔
ایف بی آر نے پہلے شوگر ملوں کی پیداوار کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کیے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وزرا کی شوگر ملز کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔














