پنجاب میں صنعتی آلودگی کیخلاف سخت اقدامات جاری

پنجاب میں صنعتی آلودگی کے خلاف سخت کارروائیاں، بھٹوں اور فیکٹریوں کی بندش، جدید ڈیجیٹل نظام سے نگرانی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں صنعتی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا جدید ڈیجیٹل نظام فعال ہو گیا ہے، جس کے تحت 7889 صنعتی یونٹس کی ڈرون سرویلنس ہوئی اور 2654 یونٹس کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ ای پی اے نے 224 ملین روپے جرمانے عائد کئے ہیں۔

بھٹوں کے شعبے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں جہاں 7891 بھٹوں کو جیو ٹیگ کیا گیا، 2312 بھٹے سیل کئے گئے اور 2027 کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔ بھٹہ مالکان پر 245 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سموگ کنٹرول آپریشن میں 82 پائرو لائسز یونٹس مسمار اور 30 کو سیل کیا گیا جبکہ 28 ٹن ٹائرز تلف کئے گئے۔

حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرو ٹالرنس پالیسی نے صنعتی آلودگی کی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ای سی ایس ریٹروفٹس سکیم کے تحت پنجاب کی 96 فیصد صنعتوں میں ایمیشن کنٹرول سسٹمز نصب ہیں۔

صوبے کے سپر سیڈر پروگرام میں 4765 سپر سیڈرز کے ذریعے 685764 ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت مکمل کی گئی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ تاریخی کریک ڈاؤن پنجاب کو سموگ فری بنانے کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں