پودوں پر مبنی غذا ہائپر ٹینشن کے مریضوں کے لیے قلبی صحت میں بہتری کا سبب بن سکتی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق پودوں پر مبنی غذا جس میں پھل، سبزیاں، گریاں اور دالیں شامل ہیں، ہائپر ٹینشن کے مریضوں کو قلبی مرض سے بچانے اور بیماری کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے کورونری مائیکرو ویسکیولر ڈسفنکشن (سی ایم ڈی) کے علاج میں غذا کے کردار کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ پودوں پر مبنی غذا ہائپر ٹینسیو چوہوں کو سی ایم ڈی سے بچانے اور کیفیت میں کمی میں مددگار ثابت ہوئی۔ یہ تحقیق کلینیکل ٹرائلز تک لے جانے کا اشارہ دیتی ہے۔
پودوں پر مبنی خوراک نے چوہوں میں خون کی نالیوں کے فعل کو بحال کیا، جس سے وہ دوبارہ معمول کے مطابق کھُل گئیں۔ یہ تحقیق جرنل آف دی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی۔















