ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈکپ، پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

پاکستان نے ویمنز ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویمنز ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 130 رنز کی فتح حاصل کی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 179 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے 70 گیندوں پر 133 رنز بنائے جبکہ بشریٰ اشرف نے 59 رنز کا حصہ ڈالا۔ دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی اس کامیابی سے ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، جو ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا مظہر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں