اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت منظور کی

اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس میں نوآبادیاتی اور غیر ملکی تسلط کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس میں ان اقوام اور عوام کے حق خود ارادیت کی تاکید کی گئی ہے جو نوآبادیاتی یا غیر ملکی تسلط کے تحت ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، سفیر عاصم افتخار احمد نے یہ قرارداد پیش کی جسے 65 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ یہ قرارداد جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی برائے سماجی، انسانی اور ثقافتی امور میں منظور کی گئی۔

یہ قرارداد اقوام کی خود ارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی یاد دہانی کراتی ہے، خاص طور پر فلسطین اور کشمیر جیسے علاقوں کے عوام کے لیے۔ قرارداد آئندہ ماہ جنرل اسمبلی میں توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا میں اب بھی کئی لوگ غیر ملکی قبضے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی کوششوں کو حد سے زیادہ طاقت، جبری گمشدگیوں اور دیگر حربوں سے روکا جا رہا ہے۔

حق خود ارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعدد بین الاقوامی دستاویزات میں تسلیم شدہ ہے، جن میں شہری و سیاسی حقوق کے عہد شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں