ماسکو، ایس سی او اجلاس میں نائب وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں

ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے چین، ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماسکو میں ایس سی او سربراہان حکومت کونسل کے چوبیسویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین، ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا۔ اسحاق ڈار نے کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عبدالبیگ قاسم علیوف سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور ایس سی او کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ اور قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے کرغز رہنما کو ایس سی او سربراہان حکومت کونسل کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ تاجک وزیراعظم خیر رسول زادہ سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم دہرایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں