روس نے یوکرین کے شہر خارکیف پر فضائی حملہ کیا، 19 افراد ہلاک، کئی زخمی۔
خارکیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں 32 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور ان میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ خارکیف روسی سرحد سے محض 30 کلومیٹر دور واقع ہے۔
صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر 48 میزائل اور 470 ڈرون داغے جس کے نتیجے میں 9 شہری ہلاک ہوئے۔















