اسلام آباد: یورپی یونین سفیر کا بیان، عمران خان کی رہائی عدالتوں کا اختیار

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کا اختیار ہے، افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔

یورپی یونین کے سفیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، یہ مطالبہ درست ہے۔

رائمونڈس کاروبلس کے مطابق، افغان طالبان کے دوحہ معاہدے کے وعدوں پر رائے کے لیے معلومات درکار ہیں اور ترکی کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق پاکستان کے تحفظات جائز ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سفیر نے کہا کہ آئینی ترمیم پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں