اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر حملہ کیا، 13 افراد جاں بحق ہوئے۔
بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر فضائی حملہ کیا، جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں حملہ کیا، جہاں پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت 37 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جہاں حماس کے ارکان موجود تھے۔ تاہم حماس نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے گراؤنڈ کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، لیکن اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر ڈرون حملہ کیا تھا۔















