ماسکو میں اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم سے ملاقات میں عالمی امور اور دو طرفہ شراکت داری پر گفتگو کی گئی۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی جس میں اہم عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔ یہ ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاک چین قیادت نے دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔














