بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مداح اور سیاسی رہنما افسردہ۔
بھونیشور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں متعدد اعضا فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ انہیں طبیعت بگڑنے پر تین روز قبل اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے لیکن حالت میں کوئی بہتری نہ آئی۔
ڈاکٹر سری کانت بہیرا کے مطابق، ہیومنے ساگر کو 14 نومبر کو نمونیا اور دائمی جگر فیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ہر ممکن کوشش کے باوجود وہ دورانِ علاج چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر پر ریاست کے وزیراعلیٰ، سیاسی رہنماؤں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
ہیومنے ساگر نے وائس آف اوڈیشہ سیزن 2 جیت کر شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی آخری رسومات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔















