دبئی ائیر شو میں پاکستانی جے ایف 17 کی مقبولیت، بھارتی تیجاس نظر انداز

دبئی ائیر شو میں پاکستانی جے ایف 17 طیارہ عوامی توجہ کا مرکز، بھارتی تیجاس کو نظرانداز کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ائیر شو میں پاکستانی جے ایف 17 طیارہ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا جبکہ بھارتی طیارہ تیجاس کی جانب کم لوگوں نے توجہ دی۔

پاکستانی جے ایف 17 کو ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ طیارے کے ساتھ نصب میزائلوں نے بھی شرکا کی توجہ حاصل کی۔

بھارتی طیارہ تیجاس، ائیر شو میں عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس کے اطراف میں کم لوگ نظر آئے۔

پاکستانی طیارے کے اطراف مختلف ممالک کے دفاعی ماہرین اور دبئی پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے، جنہوں نے تصویریں بنوائیں۔

پاکستانی پائلٹ نے کہا کہ جے ایف 17 نے اپنی مہارت دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے، مزید فضائی کرتب کی ضرورت نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں