کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث دنیا بھر میں ویب سائٹس متاثر، ٹوئٹر اور چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد سروسز متاثر ہوئیں۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مسئلے نے ٹوئٹر، چیٹ جی پی ٹی اور دیگر ویب سائٹس کو متاثر کیا۔ کلاؤڈ فلیئر، جو کانٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے طور پر کام کرتی ہے، کے سسٹم میں نامعلوم خرابی کے بعد یہ مسئلہ سامنے آیا۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ وہ خرابی سے آگاہ ہیں اور اس کی درستگی پر کام کر رہے ہیں۔ بنیادی خرابی کو ٹھیک کر دیا گیا ہے، لیکن کچھ سروسز میں مسائل جاری ہیں۔ ایمیزون سمیت دیگر ویب سائٹس کے مواد میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کلاؤڈ فلیئر کے مسائل نے ایکس ٹریفک کو بھی متاثر کیا ہے۔ زیادہ تر متاثرہ ویب سائٹس پر انٹرنل سرور ایرر نظر آ رہا ہے اور یہ واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کب تک جاری رہے گا۔















