لاہورمیں استاد کا 10 سالہ بچے پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور کے ملت پارک میں استاد نے 10 سالہ بچے پر تشدد کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے ملت پارک علاقے میں ایک استاد نے سبق یاد نہ ہونے پر 10 سالہ طالب علم آیان شہروز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

جب آیان نے گھر جا کر اپنی دادی کو اس مار پیٹ کے بارے میں بتایا، تو دادی نے فوری طور پر تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے دادی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

ایف آئی آر کے مطابق استاد نے آیان کو پلاسٹک کے پائپ سے بری طرح مارا، جس سے اس کے پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر نشانات پڑ گئے۔

مقدمہ کے اندراج کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم پر صفر برداشت کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں