اقتصادی رابطہ کمیٹی کا دفاعی شعبے کے لیے 50 ارب کی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں بارڈر کنٹرول، داخلی سیکیورٹی اور امن و امان کے لیے سول آرمڈ فورسز کو 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ پاسکو کو تحلیل کرتے ہوئے نیا اسپیشل پرپوز وھیکل (ایس پی وی) بنانے کی منظوری دی گئی اور ابتدائی سرمایہ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں پیٹرولیم شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے اور آف شور آئل و گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں