دنیا بھر میں ایکس کی سروسز میں خلل پیدا ہوگیا، صارفین کو مشکلات کا سامنا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس، جو سابق ٹوئٹر کے نام سے جانی جاتی تھی، کی سروسز میں خلل پیدا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تکنیکی مسائل کی بنا پر ایکس سمیت کئی ویب سائٹس نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کلاوڈ فلیئر کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔
کلاوڈ فلیئر ایکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو سائبر سیکیورٹی جیسی خدمات فراہم کرتی رہی ہے۔
یہ مسئلہ صارفین کے لیے خاصی پریشانی کا باعث بن رہا ہے کیونکہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔















