واٹس ایپ کا نیا فیچر: نمبر سیو کیے بغیر بھیجیں مسیج

واٹس ایپ کا ‘کلک ٹو چیٹ’ فیچر صارفین کو نمبرز سیو کیے بغیر میسج بھیجنے کی سہولت دیتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ‘کلک ٹو چیٹ’ متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے اب کسی بھی نمبر کو سیو کیے بغیر میسج بھیجا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر ان مواقع کے لیے ہے جب آپ کو کسی کورئیر، کیب ڈرائیور یا ایسے فرد کو میسج کرنا ہو جس سے مستقبل میں بات چیت کا امکان نہ ہو۔

یہ فیچر صارفین کو فون نمبر محفوظ کیے بغیر براہ راست چیٹ ونڈو میں جانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے صارفین کو مطلوبہ نمبر کے ساتھ کنٹری کوڈ شامل کر کے مخصوص لنک بنانا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، https://wa.me/92xxxxxxxxxx۔

اس لنک پر کلک کرنے سے واٹس ایپ چیٹ ونڈو کھل جاتی ہے جو اس نمبر سے منسلک ہوتی ہے۔ اس طریقے سے فون بک میں غیر ضروری نمبروں کی بھرمار سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ موبائل ایپ اور ویب ورژن دونوں میں کام کرتا ہے اور اس کے استعمال کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ صارفین کو صرف مکمل فون نمبر کی ضرورت ہوتی ہے اور کنٹری کوڈ اور فون نمبر کے درمیان کوئی اسپیس یا بریکٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں