پاکستان شاہینز کی شاندار بولنگ، یو اے ای کی پوری ٹیم 59 رنز پر آؤٹ

پاکستان شاہینز کی تباہ کن بولنگ، یو اے ای 59 رنز پر ڈھیر۔ دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے میچ میں پاکستان شاہینز کی تباہ کن بولنگ نے یو اے ای کی ٹیم کو 59 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے اس میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یو اے ای کی جانب سے سید حیدر نے 20 اور فرازالدین نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کے سفیان مقیم نے 3 اور احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور اس سے قبل بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں