ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، بابر اعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بابراعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

بابر اعظم نے میچ کے 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں بیٹ وکٹوں پر دے مارا، جس پر انہیں ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ یہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران ان کا پہلا جرم ہے۔

بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی تجویز کردہ سزا قبول کرلی، جس سے باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔

آن فیلڈ امپائرز ایلکس وارف اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر فیصل آفریدی نے بابراعظم کے خلاف چارج عائد کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں