سہ ملکی کرکٹ سیریز کے آغاز سے پہلے 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ سامنے آگئی؟

سری لنکن کپتان چارتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو طبیعت کی خرابی کے باعث وطن واپس چلے گئے، سہ ملکی سیریز متاثر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔ پاکستان اور زمبابوے پہلے میچ میں شام چھ بجے مد مقابل ہوں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان سے میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ان کے کپتان چارتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنانڈو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے وطن واپس چلے گئے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا ہے تاکہ دونوں کھلاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل صحت یاب ہو سکیں۔ اب سری لنکا کی قیادت ڈسن شناکا کریں گے اور پون رتھنائیکے کو اسیتھا فرنانڈو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں