دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ آئل لیک ہونے کے باعث مزاح کا باعث بنا، بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ آئل لیک ہونے کی وجہ سے مزاح کا باعث بنا۔ بھارتی طیارے تیجس میں آئل لیک نے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔\n\nبھارتی ٹیکنیشنز کو طیارے کے لیکیج کو روکنے کے لیے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑا، جو بھارتی فضائیہ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔\n\nبھارتی لڑاکا طیارے کی تکنیکی ناکامی نے ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری عالمی سطح پر بارہا عیاں ہو چکی ہے۔















