دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا، ویڈیو وائرل، جنگی طیارے کی کارکردگی پر سوالات۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی طیارہ ایل سی اے تیجاس آئل لیک کا شکار ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی فضائیہ کے ٹیکنیشنز کو طیارے سے تیل کے رساؤ کو شاپنگ بیگز لگا کر روکنا پڑا۔
بھارت نے اپنے ملٹی رول فائٹر طیارے تیجاس کو بڑے دعووں کے ساتھ دبئی ایئر شو میں پیش کیا تھا، تاہم اس واقعے نے بھارتی جنگی طیارے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں جمع کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی طیارے کی ناقص کوالٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا، کچھ نے کہا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، جس سے بین الاقوامی فورم پر بھارت کی سبکی ہوئی۔















