سعودی ولی عہد محمد بن سلمان واشنگٹن میں ٹرمپ سے دفاعی معاہدوں پر ممکنہ بات چیت کریں گے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دفاعی معاہدوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کا امکان ہے۔
یہ ملاقات امریکی صدر کی دعوت پر ہورہی ہے اور وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ ملاقات میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی سامان کی فروخت کے معاہدے پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔
مزید برآں، ملاقات کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی، اسرائیل و غزہ کی صورتحال، اور ایٹمی توانائی سمیت دیگر اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔















