بہاول پور میں موٹروے حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق، ڈرائیور کی نیند میں غفلت کی ویڈیو جاری۔
بہاول پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بہاول پور میں ایم 5 موٹروے پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
حادثہ اُوچ شریف کے قریب پیش آیا جہاں ایک بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ موٹروے پولیس نے اس تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
موٹروے حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
اس حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کا ڈرائیور نیند میں تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔















