وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون اجلاس میں ماسکو پہنچے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ علاقائی تعاون اور سلامتی پر بات چیت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔ یہ اجلاس 17 سے 18 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔

ماسکو کے ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، سٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر پرسوف، روسی وزارت خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سورووتسیف اور پاکستانی ایمبیسی کے اہلکاروں نے کیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر علاقائی تعاون اور سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں