ایپل 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون پیش کرے گا، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور طاقتور بیٹری شامل ہوگی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل 2026 میں اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی پیشکش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اہم ترین ڈیوائسز میں شامل ہوگی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایپل 2026 میں اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی بجائے صرف آئی فون 18 پرو ماڈلز متعارف کرائے گا، تاکہ ملازمین پر دباؤ کم ہو اور آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل ہوگا، جس میں کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔ اس کی بیٹری بھی طاقتور ہوگی، تاہم یہ سستا نہیں ہوگا۔
متفرق رپورٹس کے مطابق، فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت 2100 سے 2500 ڈالرز کے درمیان ہو سکتی ہے اور اس کا سائز 7.9 سے 8.3 انچ تک ہوسکتا ہے۔
یہ نیا فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا، جو ہزاروں بار کھولنے اور بند کرنے کے باوجود نقصان سے بچا رہے گا۔















