ٹیلر سوئفٹ انٹرنیٹ پر سب سے خطرناک شخصیت قرار

کمپیوٹر سکیورٹی کمپنی میکافی کے مطابق ٹیلر سوئفٹ انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے لیے خطرناک ترین شخصیت ہیں، ان کی جعلی ویڈیوز اور مواد دھوکہ دہی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے لیے خطرناک ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ کمپیوٹر سکیورٹی کمپنی میکافی نے ڈیپ فیک ڈیسپشن لسٹ کے تحت یہ فہرست جاری کی ہے جس میں 10 معروف شخصیات شامل ہیں، جنہیں اسکامرز لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس فہرست میں شامل شخصیات کی جعلی ویڈیوز اور آن لائن مواد آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے کر مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ اس فہرست میں تین مرد اور سات خواتین شامل ہیں، جن کی تصاویر، آواز اور ویڈیوز کو اے آئی کے ذریعے بناکر جعلی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں یا دیگر فراڈ کیے جاتے ہیں۔

فہرست میں امریکی گلوکار کینڈرک لیمار دسویں جبکہ اداکارہ ایما واٹسن نویں نمبر پر ہیں۔ آٹھویں نمبر پر گلوکارہ بلی ایلیش اور ساتویں پر اداکار براڈ پٹ موجود ہیں۔ ٹام کروز چھٹے نمبر پر جبکہ پانچویں نمبر پر گلوکارہ سبرینا کارپینٹر ہیں۔

سرفہرست خطرناک شخصیات میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر بالترتیب اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن، جینا اورٹیگا اور سڈنی سوینی شامل ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں