اوچ شریف میں بس حادثے میں موٹروے پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق

اوچ شریف میں مسافر بس کے حادثے میں موٹروے پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق ہو گئے، بس کو تحویل میں لے کر تفتیش جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اوچ شریف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوچ شریف انٹرچینج کے قریب موٹر وے ایم 5 پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ایک مسافر بس نے موٹروے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کر کے اوچ شریف کی طرف واپس جا رہے تھے۔

یہ واقعہ موٹر وے ایم 5 کی لوکیشن 662 پر پیش آیا جب کراچی سے ملتان جانے والی بس نے ان کی گاڑی کو روند ڈالا۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں