اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی کے دلچسپ ریمارکس۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔
عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس محسن نے کہا کہ جو شخص زیادہ دیر جیل میں رہتا ہے، وہ میڈیکل بنیادوں پر ہی باہر آتا ہے اور پھر مکمل صحتیاب ہوجاتا ہے۔
مزید انہوں نے کہا کہ وہ شخص دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور وہاں کوئی طبی مسئلہ پیش نہیں آتا۔
یہ ریمارکس میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیے گئے۔














