امریکی فوج کا کیریبین میں منشیات اسمگلنگ کشتی پر فضائی حملہ

امریکی فوج نے کیریبئن میں منشیات اسمگلنگ کی کشتی کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا، حملے میں 3 اسمگلرز ہلاک ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیریبئن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فوج نے کیریبئن میں مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگیستھ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس نے تصدیق کی تھی کہ کشتی غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی۔

حملے کے نتیجے میں 3 اسمگلرز ہلاک ہوئے۔ امریکی فوج وینزویلا کے قریب انٹرنیشنل پانیوں میں متعدد کشتیاں تباہ کر چکی ہے۔

امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے دنیا کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز ‘یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ’ کو بحیرہ کریبین میں تعینات کر دیا ہے۔ امریکی بحریہ کے مطابق یہ جہاز جنوبی کمانڈ کے علاقے میں داخل ہو گیا ہے جو لاطینی امریکہ اور کریبین کے علاقوں کو دیکھے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اِس اقدام سے بحیرہ کریبین میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ امریکہ نے حالیہ دہائیوں میں کریبین میں عسکری اثر و رسوخ بڑھایا ہے اور مبینہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کئی چھوٹے بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں