کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، شالیمار ٹرین کا افتتاح

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیراعظم شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل ہو گئی، جہاں جدید سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت اسٹیشن پر اسکیلیٹرز، سی آئی پی لاؤنج، انتظارگاہیں، ایگزیکٹو واش رومز اور فوری ٹکٹ کے حصول کیلیے اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کوششوں سے منصوبہ بروقت مکمل ہوا ہے۔ اسٹیشن پر دو جدید سی آئی پی لاؤنجز، تین ویٹنگ ہالز اور چار اسکیلیٹرز لگائے گئے ہیں۔

مسافروں کی سہولت کے لیے جدید انفارمیشن ڈیسک اور ڈیجیٹل کمپلینٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس میں لائیو کچن اور فری وائی فائی شامل ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، تاکہ مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں