شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند کر دی گئی، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئ تک بند کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں اپنا سفر مکمل کریں۔
موٹروے پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔















