مکافات عمل ہوا ہے، میں نے انتقام نہیں لیا، مریم نواز

مریم نواز نے لندن میں کہا کہ مکافات عمل ہوا ہے، کسی سے انتقام نہیں لیا، نواز شریف بھی انتقام نہیں لیتے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مکافات عمل ہوا ہے، میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھی کسی سے انتقام نہیں لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تھا اور قدرت نے ان سے بدلہ لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں نواز شریف جاتے ہیں، وہاں کا ماحول بدل جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو بے نظیر ہیں اور ان کا احترام کرتی ہوں۔ میری پہچان مریم نواز ہے اور پاکستان میری شناخت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ہمیں سزائیں دی گئیں تو ججوں کے ضمیر کیوں نہیں جاگے؟

دیگر متعلقہ خبریں