مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان کا لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان انتقال کر گئے۔
نوابزادہ مظہر علی خان کئی دنوں سے بیماری کی وجہ سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 3 بجے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی۔
وہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔نوابزادہ مظہر علی خان ایک مرتبہ رکنِ پنجاب اسمبلی اور ایک بار رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) بھی رہ چکے تھے۔
ان کے انتقال سے مسلم لیگ (ن) کے حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔














