لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر رہا۔ لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح 429 ریکارڈ کی گئی، جبکہ راوی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1198، ایف سی کالج کے اطراف 706 اور لاہور مال کا 810 ریکارڈ ہوا۔
پاکستان میں گوجرانوالہ سب سے زیادہ آلودہ شہر رہا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 593 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 365 اور ملتان میں 299 ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 172 تک پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 702 تک پہنچا۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، غیر ضروری باہر نہ نکلنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی اخراج کے باعث شہر کی فضا بدترین آلودگی کا شکار ہے۔















