واٹس ایپ کا نئی میسیجنگ ایپ پر پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین اب براہ راست دوسری میسیجنگ ایپس پر پیغامات بھیج سکیں گے، یہ فیچر ابتدائی طور پر یورپ میں آئی او ایس صارفین کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے ایک نئی اور بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ سے کسی دوسری میسیجنگ ایپ پر پیغامات بھیج سکیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر یورپ میں جاری کیا گیا ہے اور صرف آئی او ایس صارفین ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو وائس نوٹس، تصاویر، ویڈیوز، ٹیکسٹ اور فائلیں دوسری ایپلی کیشنز پر بھیجنے کی اجازت دیتا ہے، تاہم واٹس ایپ سٹیٹس کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

فوری طور پر صارفین صرف ایک ہی متعین ایپ پر پیغامات بھیج سکیں گے، جبکہ مستقبل میں مزید ایپس کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے یہ قدم صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔

واٹس ایپ کی نئی ڈیسک ٹاپ ایپ بھی پاکستان میں متعارف کی جا چکی ہے، جو صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں