کھانے کے بعد چہل قدمی سے بلڈ شوگر کنٹرول میں اور صحت بہتر رہتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہر کھانے کے بعد کچھ دیر چہل قدمی کرنے کی عادت سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد چہل قدمی سے مسلز شکر کو توانائی کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے بلڈ شوگر کم ہوتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد 29 منٹ کے اندر چہل قدمی شروع کرنا مثالی ہے۔ معمول کی رفتار سے محض 2 منٹ کی چہل قدمی بھی بلڈ شوگر پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔
چہل قدمی سے بلڈ شوگر کے علاوہ بلڈ پریشر کم، مزاج خوشگوار اور نیند بہتر ہوتی ہے۔ یہ عادت پیٹ پھولنے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی تحقیق پر مبنی ہے، قارئین اپنے معالج سے مشورہ کریں۔















