دوحا میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب میں ٹرافی کا تنازع ممکن، بھارتی ٹیم کے انکار کی وجہ سے ستمبر میں بھی تنازع ہوا تھا۔
دوحا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب میں ٹرافی کا تنازع پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا فائنل 23 نومبر کو دوحا میں شیڈول کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم فائنل میں شامل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، فائنل میچ پاکستان شاہینز اور انڈیا اے کی ٹیموں کے درمیان ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ستمبر میں ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں بھی اسی نوعیت کا تنازع پیدا ہوا تھا جب بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹرافی ابھی تک اے سی سی کے دفتر میں موجود ہے اور اے سی سی نے انڈیا کو تقریب میں آکر ٹرافی وصول کرنے کی پیش کش کر رکھی ہے۔















